15 مارچ 2012 - 20:30

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرے کرکے ابھا میں جاری طلباء کی تحریک کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ یہ مظاہرے جمعرات کو ہوئے۔ آل سعود نے شہر ریاض میں شدید حفاظتی انتظامات کئے تھے۔

ابنا: مظاہرین نے ابھا میں جاری طلباء کی تحریک کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ یاد رہے سعودی سکیورٹی کارندوں نے سات مارچ کو ابھاء یونیورسٹی میں طالبات کےمظاہروں پر حملے کرکے طالبات کو بری طرح زد و کوب کیا تھا یہانتک کہ سعودی کارندوں کی جارحیت میں ایک طالبہ شہید اور پچاس زخمی ہوئي تھیں۔ آل سعود کے ایجنٹوں کے حملوں کے بعد یونیورسٹی کے تیس سے زائد پروفیسروں نے طلباء پر تشدد کے خلاف احتجاج کرتےہوئے استعفی دیدیا تھا۔ یاد رہے مشرقی علاقوں کے ساتھ ساتھ اب سعودی عرب کے دیگر علاقوں میں بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور اپنے حقوق کی مانگ کررہے ہیں۔ قابل ذکرہے مشرقی علاقوں میں عوام نے اپنے حقوق کی ادائيگي، متعصبانہ پالیسیوں کے خاتمے اور برسوں سے قید ہزاروں افراد کی رہائي کے لئے تحریک چلائي ہے ۔ سعودی کال کوٹھریوں میں ہزاروں افراد قید ہیں جنہیں بغیر کسی مقدمے کے برسوں سے قید میں رکھا گيا ہے۔ .......

/169